مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں طوفان کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ سیکڑوں مکانات اور سڑکیں تباہ ہوگئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق طوفان کی وجہ سے ہزاروں بے گھر افراد کو امدادی کیمپوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ طوفان سے متاثرہ افراد کی مدد اور ریلیف پہنچانے کے لیے نیوی کو ذمہ داری سونپ دی گئی جبکہ ریاست کے زیر انتظام چلنے والے 4 سو سے زائد کیمپس میں مقیم 82 ہزار متاثرین کے لیے کھانے اور پینے کے صاف پانی کے علاوہ ادویات کی فراہمی کی کوششیں جاری ہیں۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز سے بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا اور اس دوران علاقے میں 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چل رہی تھیں۔حکام کے مطابق امدادی رضاکاروں کو 13 لاشیں جمعے کے روز جبکہ 20 لاشیں ہفتے کے روز ملی تھیں، زیادہ تر ہلاکتیں سیلاب، مکانات کے منہدم ہونے اور کرنٹ لگنے سے ہوئیں۔
ہندوستان کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں طوفان کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ سیکڑوں مکانات اور سڑکیں تباہ ہوگئی ہیں۔
News ID 1885740
آپ کا تبصرہ